Hazrat Bari Imaam Rehmatullah Alehi (حضرت امام بری رحمتہ اللہ علیہ)
سر زمین پاکستان اس لحاظ سے بڑی خوش نصیب ہے کہ یہاں اللہ تبارک و تعالی کے مقبول و منظور بندوں نے، کئی اولیاء کرام نے قیام فرمایا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بزرگان دین اور اولیائے کوام کا کردار نہ صرف برصغیر پاک و ہند میں بلکہ پورے عالم اسلام میں قابل تحسین رہا ہے۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ اسلام کی تبلیغ میں جہاں اس کے اعلی اصولوں اور لاثانی ضابطہ حیات کا حصہ ہے وہاں بزرگان دین کی جد و جہد اور روحانی کمالات کا بھی بڑا کردار ہے ۔ سلسلہ قادریہ کے عظیم المرتبت بزرگ حضرت سیّد شاہ عبداللطیف المشہدی کاظمی المعروف بری امام ؒ سرکار برصغیر پاک و ہند کے ان اولیاءکرام اور صوفیاءکرام میں شامل ہیں جنہوں نے مغل بادشاہ جہانگیر کے عہد میں اس ملک کے مختلف اطراف میں نور اسلام پھیلانے کیلئے انتھک جد و جہد کی۔ حضرت سید شاہ عبدالطیف کاظمی ؒ 1026 ہجری بمطابق ؒ1617ءمیں تحصیل چکوال ضلع جہلم کے علاقے چولی کرسال میں پیدا ہوئے ۔آپؒ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے ۔ آپ سادات کے ایک مایہ ناز گھرانے کے چشم و چراغ تھے ۔ آپ کا شجرہ نسب حضرت امام موسی کاظم ؒ سے ہوتے ہوئے حضرت علی المرتضی کرم اللہ وج...
Comments
Post a Comment